کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک یکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 232 پوائنٹس اضافے کیساتھ 94 ہزار 995 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 52 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار 844 روپے مالیت کے 27 کروڑ 73 لاکھ 14 ہزار 752 شیئرز کا لین دین ہوا۔