کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالرز اضافے کیساتھ 2755 ڈالرز ہوگءی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہوگئی۔