قومی اسمبلی میں گردشی قرضوں کی تفصیلات پیش

Published On 28 October,2024 06:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں گردشی قرضوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران گردشی قرضوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں قومی میں پیش مالی سال24-2023 کے دوران پاور سیکٹر میں گردشی قرضے 83 ارب روپے کے اضافے سے 2 ہزار 393 ارب روپے ہوگئے۔

اسی طرح پاور ڈویژن کا سال23-2022 میں گردشی قرضہ 57 ارب روپے کے اضافے سے 2ہزار 310 ارب روپے تھا جبکہ سال22-2021میں گردشی قرضہ 27 ارب روپے کمی سے 2 ہزار 253 ارب روپے رہا۔

پاور ڈویژن کا سال21-2020میں گردشی قرضہ 130 ارب روپے اضافے سے 2ہزار 280 ارب روپے رہا دوسری جانب سال20-2019 میں گردشی قرضہ 538 ارب روپے کے اضافے سے 2 ہزار 150 ارب روپے رہا۔