کراچی :(دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ کے زیراثر ومقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ پونے 3لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ فی تولہ سونے کے قیمت1600 روپے بڑھ کر2 لاکھ75 ہزار 500روپے ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ1372روپے بڑھ کر 2لاکھ 36ہزار 197روپے ہوگئے، قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کے دام 16ڈالر بڑھ کر 2656 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجزیہ کاروں نے آئند برس سونے کی قیمت سے متعلق پیش گوئی کی ہے جس کے اثرات دنیا بھر پر پڑیں گے۔
عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا کہ سونے کی قیمتیں میں آئندہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، رواں برس 2,700 ڈالر فی اونس اور اگلے سال کے شروع میں 3,000 ڈالر کی سطح کو عبور کر جائیں گی۔