کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے کیساتھ 83 ہزار 531 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 72 کروڑ 76 لاکھ 51 ہزار 836 روپے مالیت کے 17 کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار 831 شیئرز کا لین دین ہوا۔