کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 177پوائنٹس کمی سے 81ہزار114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 365 پوائنٹس کمی کیساتھ 81 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 15 کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار 907 روپے مالیت کے 11 کروڑ 67 لاکھ 57 ہزار 310 شیئرز کا لین دین ہوا۔