کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کم کرکے17.5فیصد کردیا ہے، اس سے قبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافےکی شرح تیزی سےکم ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی کی گئی ہے۔