کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 745 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 73 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 80 روپے مالیت کے 19 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 373 شیئرز کا لین دین ہوا۔