کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں 9 ہزار 270 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف نوٹ زیر گردش ہیں، دنیا نیوز نے 31 مئی تک کی کرنسی کے گردشی اعداد و شمار حاصل کرلیے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق دس روپے کا نوٹ پہلے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10روپے کے 56 ارب 62 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی مارکیٹ میں موجود ہے، 20 روپے کی 14 ارب 32 کروڑ اور 50 روپے کی 89 ارب 90 کروڑ کی کرنسی زیر گردش ہے۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے 16 کروڑ 60 لاکھ کے نوٹ، 100 روپے کی 1 کھرب 48 ارب 60 کروڑ اور 5 سو روپے کی 8 کھرب 19 ارب 50 کروڑ کی کرنسی زیر گردش ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار روپے کی 31 کھرب 92 ارب کی کرنسی اور 5 ہزار روپے کی 49 کھرب 50 ارب روپے کی کرنسی زیر گردش ہے۔
وزارت خزانہ کے مابق اربوں روپے مالیت کے 1، 2، 5 اور 10 روپے کے سکے بھی زیر گردش ہیں، سکے اور کرنسی کی تیاری کی لاگت بڑھنے پر اسے ختم کر دیا جاتا ہے۔