اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) کے الیکٹرک اپنی بجلی سب سے زیادہ مہنگی پیدا کرنے لگا، کے الیکٹرک نے جون میں ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی، فرنس آئل، ایل این جی سے بھی مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔
دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق ڈیزل سے 31 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس پر 18 کروڑ 36 لاکھ کی لاگت آئی، ایل این جی سے 84 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔
ایل این جی سے پیدا کردہ بجلی پر 22 ارب 22 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی، فرنس آئل سے 6 کروڑ 73 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس پر 2 ارب 81 کروڑ 56 لاکھ کی لاگت آئی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی گیس سے 4 کروڑ یونٹس بجلی پیدا ہوئی، قدرتی گیس سے 35 کروڑ 55 لاکھ لاگت آئی۔
کے الیکٹرک سی پی پی اے سے سستی بجلی لیتا ہے، جس کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ ہوتی ہے۔
اس تمام تر صورتحال پر دنیا نیوز نے ترجمان کے الیکٹرک سے رابطہ کیا، ترجمان کے مطابق ہم نے پاور پلانٹس اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت چلائے ہیں۔