اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، وزیر خزانہ نے مالی سال 24-2023 کے لئے ہدف سے زائد محصولات جمع کر نے پر ٹیم ایف بی آر کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے 9311 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کی مثالی کارکردگی پر ٹیم ایف بی آر کو مبارک باد دی، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے لاہورسے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
ایف بی آر کے مطابق وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے ممبران کے ہمراہ ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا۔
اجلاس میں محصولات کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ایف بی آر کے اقدامات کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔