کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 79 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 379 پوائنٹس اضافے کیساتھ 78 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 83 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔