کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 275 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 77 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 14 ارب 35 کروڑ 74 لاکھ 83 ہزار 771 روپے مالیت کے 21 کروڑ 95 لاکھ 56 ہزار 647 شیئرز کا لین دین ہوا۔