اسلام آباد:(دنیا نیوز) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے مذاکرات میں مددگار قرار دے دیا۔
اپنی رپورٹ میں موڈیز کا کہنا تھا کہ شرح نموکا ہدف3.6فیصد رکھنا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش ہے جبکہ حکومت کی نصف سے زیادہ آمدنی سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگی، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے، مہنگائی کے اصلاحات کے پروگرام پر اثر پڑنے کے امکانات موجود ہیں۔
موڈیزکا مزید کہنا تھا کہ اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ اہداف کے حصول کے لئے اہم ہوگا، اتحادی حکومت کے پاس مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات مشکل ہے۔