مسافروں کا رش، ریلوے انتظامیہ نے عید سپیشل ٹرینوں کی تعداد بڑھا دی

Published On 12 June,2024 05:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریلوے انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے موقع پرعوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر ایک اضافی عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوتھی سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین 15جون کو دوپہر 1بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر روہڑی، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال اور اوکاڑہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 9بجکر 35منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

اس کے علاوہ، لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو دوڑ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لیے رکنے کی اجازت دے دی گئی۔