لاہور: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیپرا نے کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کر دی۔
کسٹمر سروس مینول میں تبدیل کے بعد صارفین مالی سال میں صرف ایک مرتبہ ہی اقساط کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ سے متجاوز
مقررہ تاریخ تک بل کی پہلی قسط جمع کرانے پر ایل پی ایس چارج نہیں کیا جائے گا، باقی ماندہ اقساط پر لیٹ پیمنٹ سرچارج چارج کیا جائے گا۔
بل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست مقررہ تاریخ کے اندر دی جائے گی، اقساط تا مقررہ تاریخ کی توسیع کی صورت میں کمپیوٹرائزڈ بل جاری کیا جائے گا۔