کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیت میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 74 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا جس کے باعث 100 انڈیکس 74 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 98 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 142 روپے مالیت کے 17 کروڑ 58 لاکھ 3 ہزار 745 شیئرز کا لین دین ہوا۔