کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 681 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 74 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز چھٹی کے باعث سٹاک مارکیٹ بند رہی جبکہ پہلے روز بھی کاروبار کے اختتام منفی زون میں ہوا تھا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 517 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 847 روپے مالیت کے 19 کروڑ 25 لاکھ 76 ہزار 105 شیئرز کا لین دین ہوا۔