کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 75 ہزار پوائنٹس کی عبوری حد دوبارہ بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث 100 انڈیکس 75 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 90 کروڑ 70 لاکھ 59 ہزار 123 روپے مالیت کے 33 کروڑ 68 لاکھ 83 ہزار 972 شیئرز کا لین دین ہوا۔