کراچی: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے مذاکرات کے مثبت اثرات کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 73 ہزار 799 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ 76 ہزار 839 روپے مالیت کے 30 کروڑ 89 لاکھ 61 ہزار 397 شیئرز کا لین دین ہوا۔