کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 427 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک ایکسچینج میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 27 کروڑ 82 لاکھ 14 ہزار 624 روپے مالیت کے 32 کروڑ 13 لاکھ 5 ہزار 768 شیئرز کا لین دین ہوا۔