کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 72601 پر بند ہوا تھا، ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار 79 بھی رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11ارب 81 کروڑ 84 لاکھ 86 ہزار 305 روپے مالیت کے 23 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 535 شیئرز کا لین دین ہوا۔