لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی فیزبیلٹی سمیت تمام معاملات اسی ماہ طے ہو جائیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ” میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 27 اپریل کو سعودی عرب وفد جائے گا، سعودی عرب میں 27 تاریخ کو سرمایہ کاری کے حوالے سے روڈ میپ طے ہو جائے گا، بہت جلد بڑی خوشخبری ملے گی، آئی ٹی کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کا وفد آئے گا۔
وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا ہے کہ سعودی وفد سے زراعت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی بات ہوئی، توانائی، ریلوے اور بڑے ڈیمز کے حوالے سے بڑے منصوبوں پر بھی بات ہوئی، ہم نے مشترکہ طور پر سعودی عرب اور پاکستان کا فائدہ سوچنا ہے، ہم نے کلین انرجی کے حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔