کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

Published On 08 January,2024 10:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل کمی کے بعد نئے ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔