ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان

Published On 05 January,2024 12:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں کمی کے ساتھ ڈالر 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔