کراچی: (دنیا نیوز) دو روز مسلسل اضافے کے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کمی کے بعد 2020 ڈالر فی اونس ہے۔