کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 352 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 352 پوائنٹس اضافے کیساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 41 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔