کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کے نظام "راست" کو وسعت دے دی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے، صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریگولیٹڈ اداروں کو یکم مارچ 2024ء تک پی ٹو ایم فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ٹو ایم سے ملک میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن مزید تیز ہو گی۔