اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد سمیع سعید کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر کو چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے بریفنگ دی، اجلاس میں سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ اور حکام نے بھی شرکت کی۔
نگران وفاقی وزیر نے سی پیک اور اہم ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا، محمد سمیع سعید نے کہا سی پیک کے جاری منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھا جائے، سی پیک کے معاشی ثمرات سے پاکستان اورپورا خطہ مستفید ہو گا۔