کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا شہرقائد کےانفرا سٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹرفاروق ستار، خواجہ اظہارالحسن، سیدامین الحق اوردیگر رہنما گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔