آئیسکو نے عید کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے

Published On 28 June,2023 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی اور بہترین سروسز کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد اور تمام آپریشن سرکلز میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں، 114 گرڈ سٹیشنز، 1350 فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ شکایات کے بروقت ازلے کیلئے 126 سے زائد کمپلینٹ دفاتر میں آپریشن سٹاف الرٹ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ تمام فیلڈ افسران و عملے کی عید تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں، فیلڈ عملے کو اضافی میٹرز تاریں اور دیگر ضروری سامان وافر مقدار میں فراہم کیا گیا ہے، کنٹرول رومز کی براہ راست نگرانی آئیسکو چیف ایگزیکٹیو کریں گے۔

ترجمان آئیسکو نے شہریوں سے درخواست کی کہ جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز کے قریب ہرگز نہ پھینکیں، آلائشوں کے اوپر منڈلانے والے پرندے بجلی کی بلا تعطل ترسیل میں تعطل کا باعث بن سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہان تھا کہ شکایات کے اندراج کیلئے بلوں پر درج کمپلینٹ آفس کے نمبرز پر کال کریں۔