ملتان: (دنیا نیوز) ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ونگ ملتان نے آپریشن کر کے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی بڑی واردات پکڑ لی۔
ذرائع کے مطابق گروہ کئی سالوں سے جعلی ٹیکس الاؤنسز کے ذریعے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچاتا رہا، چند سالوں میں 15 ارب روپے کی ایک جعلی کمپنی کے ذریعے انوائسز کا اجراء کیا، فراڈ کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی نہ کر کے ملکی سطح پر اربوں کا نقصان پہنچایا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس فراڈ کا قلع قمع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، فراڈ میں ملوث تمام افراد اور کمپنیوں کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔