بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اس وقت قابل تجدید توانائی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جہاں وسیع پیمانے پر ماحول دوست توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔
چین میں اس وقت مقامی سطح پر تیار کیے گئے فوٹو وولٹک ماڈیولز، ونڈ ٹربائنز، گیئر باکسز کی مدد سے بڑے پیمانے پر ماحول دوست توانائی پیدا کی جا رہی ہے، چین دنیا کے کئی ممالک کو ہوا اور پانی سے توانائی فراہم کرنے کیلئے آلات مہیا کر رہا ہے۔
ون بیلٹ روڈ منصوبے کے تحت کئی ممالک اور خطوں میں ماحول دوست توانائی پیدا کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاری 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔