حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ‏دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 29 April,2023 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ‏دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف نے 20 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز ‏دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ‏ٹیکس کیلئے سپیشل سکیم تیار کر رہا ہے سپیشل سکیم کے تحت دکانداروں کیلئے ‏بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی ‏کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی۔

سپیشل سکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پئیر لسٹ میں ‏شامل کیا جائے گا، سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں ‏کیلئے سکیم لانچ ہوگی۔