لاہور: (دنیا نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے آئندہ 5 سال کے ترقیاتی پلان کے تحت نیپرا سے 64 ارب روپے خرچ کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہے، اس رقم میں سے 43 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔
دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق لیسکو نے نیپرا سے گاڑیوں، فرنیچر اور دیگر امور کیلئے 64 ارب روپے خرچ کرنے کی اجازت لے لی ہے، اس رقم میں سے لیسکو 4 ارب روپے کی گاڑیاں، 28 کروڑ کا فرنیچر خریدے گی جبکہ 57 کروڑ روپے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر خرچ کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ 34 ارب روپے گرڈز کی تعمیر اور مرمت پر خرچ ہوں گے، سمارٹ میٹرنگ کیلئے 8 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ باقی ماندہ رقم لائن لاسز پر قابو پانے کے اقدامات پر خرچ ہو گی۔