اسلام آباد: (دنیا نیوز) پشاور کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے پیسکو کی درخواست پر سماعت کے بعد ابتدائی منظوری دے دی۔
پیسکو کو مجموعی طور 63 ارب 88 کروڑ روپے ملیں گے، منظوری سے 3.08 روپے کا امپیکٹ آئے گا، درخواست میں مراعات کی مد میں 17 ارب 59 کروڑ روپے مانگے گئے تھے، آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ مانگے گئے تھے۔
سماعت کے دوران پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کارکردگی پر اظہار تشویش، بجلی کی چوری میں اضافہ جبکہ ریکوری میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئیم پیسکو کے ساتھ 52 فیصد ہیومین ریسورس کی کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
نیپرا اتھارٹی کے مطابق بجلی ہونے کے باوجود پیسکو لوڈشیڈنگ کرتی ہے، پیسکو روزانہ سو سے دو سو میگاواٹ بجلی استعمال نہیں کرتی، اتھارٹی اپنا تفصیلی فیصلہ دیگر ڈسکوز کی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔