کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر بحالی کا سلسلہ بدستور جاری، آج انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسہ کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/DuHQSoFUKd pic.twitter.com/mVLLqveToA
— SBP (@StateBank_Pak) April 19, 2023
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مستحکم رہی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 288 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔