سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 76 ارب 50 کروڑ کے تین ترقیاتی منصوبے منظور

Published On 11 April,2023 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں 76 ارب 50 کروڑ روپے لاگت کے تین ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیہی ترقی کا 69 ارب 44 کروڑ لاگت کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی ہدف سے زیادہ، گروتھ کم رہے گی، آئی ایم ایف رپورٹ

اجلاس میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا گیا، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق پلاننگ ڈویژن منصوبے پر 3 ارب 95 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 3 ارب روپے سے زائد لاگت کا ہیلتھ سپورٹ پروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔