کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی۔
سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد شرح سود 20 سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 4 فیصد رہی، مستقبل قریب میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھی جا رہی ہے، آٹو سیکٹر اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی ہوئی، جنوری میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گندم کی پیداوار ہدف سے کم رہنے کا خدشہ ہے۔