اسلام آباد: (دنیا نیوز) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عوام کی آسانی کیلئے نامزد بینک تعطیل کے دوران حج درخواستیں وصول کریں گے۔
— SBP (@StateBank_Pak) March 24, 2023
وزارت مذہبی امور کے مطالبے پر سٹیٹ بینک نے ہدایات جاری کر دیں، دوسری صورت میں 23 مارچ اور یکم رمضان کے باعث درخواست گزاروں کو 4 دن مسلسل انتظار کرنا پڑتا۔