کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایکسپوٹرز 30 اپریل تک برآمدات کی رقوم بغیر کٹوتی لاسکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ سے 30 دن بعد تک ایکسپورٹ کی رقوم لانے پر 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 30 سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم لانے پر 6 فیصد کٹوتی اور 30 اپریل سے 60 روز بعد ایکسپورٹس رقوم پر 9 فیصد کٹوتی ہوگی۔