اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں یوم پاکستان، زکوٰۃ کٹوتی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث جمعرات سے آئندہ 4 روز تک بینک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کے سلسلے میں بینک بند رہیں گے، 24 مارچ کو بینک ہولی ڈے ہوگا، 24 مارچ کو زکوٰۃ کٹوتی کے باعث بینکوں میں صارفین سے لین دین نہیں ہوگا، سٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کر دیا۔
ہفتہ کے روز اکثر بینک ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے پہلے ہی بند ہوتے ہیں اور انتہائی محدود برانچز صارفین کیلئے کھلی ہوتی ہیں جبکہ اتوار کو تمام بینک ہفتہ وار تعطیل پر بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ یکم رمضان کو بینکوں میں زکوٰۃ کٹوتی ہوتی ہے، رواں برس زکوٰۃ نصاب 1 لاکھ 3 ہزار 159 روپے مقرر کیا گیا ہے، زکوٰۃ کٹوتی کرنٹ اکاؤنٹ میں موجود رقم سے نہیں ہوگی، سیونگ اکاؤنٹ سے اڑھائی فیصد کٹوتی کی جائے گی۔