لاہور : ( دنیا نیوز ) عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھا کر 2450 ، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3000 ، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے، لاہور سے ملتان کا کرایہ 1990 سے 2090 روپے ، لاہور سے تونسہ کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 سے 7100 روپے کر دیا گیا۔
دوسری جانب مسافروں نے کرائے میں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دے دیا جبکہ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے۔