اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے، دسمبر میں 8 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ 8 ارب 9 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔
درخواست پر نیپرا اتھارٹی 30 جنوری کو سماعت کرے گی جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔