2 جنوری کو تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

Published On 30 December,2022 06:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جنوری بروز پیر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری بروز پیر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر تمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے اور اس روز ’بینک ہالی ڈے‘ ہوگا۔