کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 اور 31 دسمبر کیلئے بینکاری اوقات بڑھانے کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق سٹیٹ بینک کے تمام دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچز پر ہوگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 دسمبر کو سٹیٹ بینک کے دفاتر اور نیشنل بینک کی مجاز برانچیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ حکومتی ڈیوٹیز ، ٹیکسز اور دیگر وصولیوں میں معاونت کیلئے اوقات کار 31 دسمبر کو رات 10 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔