غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، چکی کا آٹا 5 روپے فی کلو تک مہنگا

Published On 14 December,2022 03:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، چکی آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا۔

آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کر دیا، چکی آٹا 125 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کلو کر دیا گیا، اس ضمن میں لاہور کے تمام چکی مالکان کو سرکلر بھجوا دیا گیا۔

صدر لاہور چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن ملک لیاقت علی کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت قابو سے باہر ہو چکی ہے، بجلی کی قیمت بھی غیر معمولی بڑھ چکی ہے، چکی آٹا کی پیداواری لاگت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4300 روپے فی من ہو چکی ہے۔