ملالہ یوسفزئی 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں

Published On 13 December,2022 03:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں، مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔ ملالہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی 4 روز دورے پر لاہور پہنچی ہیں، وہ 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔