عوام کیلئے بری خبر، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

Published On 12 September,2022 08:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام کے لیے بُری خبر ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں میں کی جائیں گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔