امریکی کرنسی بے لگام، روپے کی قدر مزید گر گئی

Published On 13 May,2022 04:13 pm

کراچی:(دنیا نیوز) امریکی کرنسی بے لگام ہوگئی، روپے کی قدر مزید گر گئی اور ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہوکر 192 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

نئی حکومت میں ڈالر کی قیمت 9 روپے 60 پیسے بڑھی، ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں1200 ارب روپے اضافہ بھی ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194 روپے پر فروخت ہوا۔